0

ثمان بزدار کا پارہ ہائی ،ایک اور صوبائی وزیر کو جھاڑ پلا دی

لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بائی پاس کرنے پر وزیرصحت پر برہم ہو گئے عثمان بزدار نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بولنے سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کھنچائی کردی گئی۔ وزیر قانون بشارت راجہ کی جانب سے معاملہ اٹھایا گیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی فائلیں ہماری میز پر نہیں آتی اور وزیراعظم ہاوس سے فون آجاتا ہے، اگر فائل ہمارے پاس آئے اور کام نہ ہو تو وزراءضرور شکوہ کریں، معاملہ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ برہم ہوگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاملے کی وضاحت کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ نے انہیں بولنے سے روک دیا، وزیر صحت چند لمحے اجلاس میں بیٹھی رہیں، پھر اٹھ کر چلی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں