59

مودی کہی کا نہ رہا؛آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی سے متعلق خبریں بھارتی فوج میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی کے اعلیٰ عہدیدار نے آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے فوجی کارروائی سے متعلق خبریں جھوٹی قرار دے دی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ کے حوالے سے لکھا کہ ’]بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملے کی خبریں جعلی ہیں، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ہے‘‘ ۔بھارتی فوج میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں کسی قسم کی کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی ہے ۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے پاک فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے اس جعلی پراپیگنڈے کو ان کی اپنی فوج نے ہی ناکام بنا دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جعلی سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کرچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں