0

سوشل میڈیا پر پر تعییش شادی کی چرچے معاملہ سنگین ہو گیا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں پاکستان کی مہنگی ترین شادی کیخلاف کارروائی کیخلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے لاہور میں مہنگی ترین شادی کی تقریب میں اربوں روپے خرچ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ شادی کی تقریب میں ملک و بیرون ملک سے فنکاروں کو پرفارمنس کے لئے بلایاگیا، چار روزہ تقریب پر دو ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ انتہائی مہنگی شادی کی تقریب قواعد کی خلاف ورزی ہے ، وزیراعلیٰ اور پنجاب پولیس ذمہ داران کیخلاف کاروائی کے پابند تھے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں