0

شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا چار دہشت گرد گرفتار ان کا ٹارگٹ کون تھا……

کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی اور میر پور خاص نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسند تنظیم سندھ ریوولیشنری آرمی سے منسلک چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیںجن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں