0

وفاق کو بلوچستان کا خیال آ ہی گیا بلوچستان کے 9 پسماندہ اضلاع کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 9 پسماندہ اضلاع کے لیے 600 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر اور دیگر وفاقی وزراءنے کہا کہ حکومت کی یہ ذمے داری ہوتی ہے کہ اپنے معاشرے کے کمزور طبقے کو سہارا دیا جائے اور ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے.انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے تمام صوبوں کے ترقیات کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے بحیثیت مجموعی ایک مربوط ترقیاتی پروگرام بنایا جائے کیونکہ کئی چیزیں ایک دوسرے جڑی ہوئی ہوتی ہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہاکہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کے لیے روزگار اور آمدنی کا ذریعہ پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تو جنوبی بلوچستان میں آمدن کا ذریعہ ذراعت ہو سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں