0

کرونا بے قابو اسلام آباد کے کتنے سکول مزید سیل کر دیے گئے والدین کے لئے تشویش ناک خبر

اسلام آباد(شمیم انوارخان)پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ سلام آباد میں مزید 3 تعلیمی اداروں میں کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیے گئے جس کے بعداسلام آباد میں اب تک 131 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے کورونا
کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ اور ڈی ای او آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون میں 3 کیسزجبکہ اسلام آباد کے علاقے جی 15 میں واقع نجی اسکول میں2 کیسز اور اسلام آباد کے جی ٹین فور میں واقع نجی اسکول میں تین کیسز رپورٹ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں