0

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے دعویٰ نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری طرف سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اس کی کامیابی کیلئے فضا بنائی جائے گی اور کامیابی کی امید کے ساتھ ایسی تحریک لائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے تاحال کو ئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں