0

تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن گئی کارکنوں کے لئے بڑی خبر

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے مزید2 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد4 ہو گئی، تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن گئی ۔ گلگت بلتستان کے مزید 2 آزاد امیدوار عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے،جی بی 22 کے آزاد امیدوار مشتاق حسین اورجی بی 23 کے آزاد امیدوار عبدالحمید تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، آزاد امیدواروں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں