0

عوام بھرپور تیاری کر لیں ؛ ملک میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان پی ڈی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، گلگت بلتستان کے لوگوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے،حکومت کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کروانے کی پوری کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی نے کورونا کی وجہ سے اپنے جلسے بھی ملتوی کردیئے ہیں، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کا مضبوط اور بااختیار نظام متعارف کروارہے ہیں ، کورونا سے نکل جائیں تو اگلے سال کے شروع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں