0

وزیراعظم عمران خان کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

کابل (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ افغانستان، صدارتی محل آمد پر عمران خان کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں