0

چینی اور آٹے کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کہ پاکستانی سر پکڑ کر بھیٹھ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) چینی اور آٹے کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیاگیاہے، شہرقائد میں زندہ مرغی کی قیمت 260سی270روپے فی جبکہ بغیرکلیجی پوٹے کے مرغی کا گوشت420 سے 430 روپے فی کلوکی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے۔ریٹیلرزکے مطابق سندھ میں کئی چکن فارمرز نے مون سون کے دوران چوزے نہیں خریدے تھے جو موجودہ رسد کے بحران کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چکن کی فراہمی کو اس وقت پنجاب سے پورا کیا جارہا ہے جبکہ وہاں بھی مرغی اور انڈوں کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ریٹیلرزنے کہاکہ قیمتوں میں اضافے پر گاہکوں کو دکانوں پر غصہ نکالتے ہویے دیکھا گیا ہے جبکہ زیادہ تر لوگ صرف مرغی کی قیمت پوچھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زائد قیمتوں نے گھریلو خریداروں کو متاثر کیا ہے اور ریٹیلرز فروخت کم ہونے کے خدشے ہر کم اسٹاک رکھنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں