0

فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل ملزم نے نعش کے ساتھ کیا کیا جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے گا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں خود کو برسر روزگار ظاہر کر کے منگنی کرنے والے نوجوان نے بے روز گاری کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر حقیقت سامنے لانے والے شخص کے سات سالہ بیٹے کو اغوا کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پانی کے جوہڑ میں پھینک دی۔واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک یاسین نامی نوجوان نے خود کو برسر روزگار ظاہر کر کے منگنی کی تھی، اس کے سسرالیوں نے جب اس کے ایک جاننے والے ندیم سے تصدیق کی تو اس نے یاسین کی حقیقت بتا دی کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا جس پر اس کی منگنی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے مطابق اسی رنجش پر ملزم نے ندیم کے 7 سالہ بیٹے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے لاش پانی کے جوہر میں پھینک دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں