0

کورونا کیسزمیں اضافہ تعلیمی اداروں کی بندش پر حکومت نے بڑا اعلان کر دیا والدین کے لئے تشویش ناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے ، ضلعے اور ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، اس صورتحال میں اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو وہ فیصلہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت حرج ہوا اور بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا ، این سی او سی میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز بھی دی ہیں اور کل پنجاب کے تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے کیوں کہ صوبہ پنجاب میں کورونا سے ضلع ٹو ضلع متاثر ہے ، ناصرف ضلعے بلکہ صوبے اور ملک بھر میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے ، اس صورتحال میں اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو وہ فیصلہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں