0

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اب کونسا اعزاز اپنے نام کرلیا مداحوں کے لئے بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں