0

انا للہ وانا الیہ راجعون ؛ ملک کی معروف موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہر طرف چیخ و پکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان موٹر وے ایم فائیو پر بھونگ شریف کے قریب مسافر بس، ٹرالر اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر بھونگ شریف کے قریب مسافر بس، ٹرالر اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے مزید کہا کہ مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی اور حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا،بس، ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرائی اور پیچھے سے آنے والی کار بس سے ٹکرا گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں