0

اللہ تیرا تیرا لاکھ شکر کپتان کی کوششیں رنگ لائیں،ملکی معششیت اپنے پائوں پر کھڑی ہو گئی زر مبادلہ کے ذخائرکہاں پہنچ گئے پاکستانیوں کو نا قابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر2 فروری2018 کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔ 13 نومبر تک سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر12 ارب93 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینک کے پاس7 ارب15 کروڑ ڈالر موجود ہیں ، ملکی مجموعی ذخائر20 ارب8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں جاری کھاتے کا توازن مزید بہتر ہوگیا،اکتوبر میں جاری کھاتا 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،ستمبر میں جاری کھاتا 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا،جاری کھاتے کا توازن بہتر بنانے میں ترسیلات میں اضافے نے اہم کردار ادا کیا،جاری کھاتے کا بیلنس مسلسل 4 ماہ سے فاضل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں