0

قیمت جو مرضی ہو حکومت شہریوں‌ کو مفت کورونا ویکسین لگائے گی کپتان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی سیکریٹری قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چار سے پانچ عالمی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کیلئے رابطہ ہے، حکومت اس مہینے کے آخر تک کورونا ویکسین کے آرڈر دیدے گی۔ گزشتہ رات دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ ویکسین جنوری کے شروع میں پاکستان کو موصول ہو جائیں گی۔ چاہے قیمت کچھ بھی ہو، حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 186 ممالک کی تنظیم ‘’کوویکس’’ سے سستے داموں ویکسین ملے گی۔ پاکستان ‘’کوویکس’’ کے پلیٹ فارم سے بھی ویکسین خریدے گا۔ پوری دنیا ویکسین کی بکنگ کر رہی ہے، ہمارا بھی سب سے رابطہ ہے۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں