0

یااللہ خیر؛ ملک کے ایک حصہ میں حالات کشیدہ، فوج طلب کر لی گئی وجہ کیا بنی

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ، فوج طلب کر لی گئی، عبوری حکومت نے گلگت اور چلاس شہر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے 2 شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے بعد گلگت کی عبوری حکومت نے فوری وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے گلگت اور چلاس شہر کی صورتحال خراب ہے، جس کے بعد ان شہروں میں فوج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ سے گلگلت شہر میں 300 فوجی اہلکار جبکہ چلا سشہر میں 180 فوجی اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فوج ان شہروں میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مقامی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں