0

لاہور میں کورونا پھیلنے لگا، کن کن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا شہریوں کے لئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے کے کیسز کے پیش نظر 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن کے بلاک ای ون، ای ٹو، ایف ون، ویلنشیا ٹاؤن ایف ون بلاک اور پیراگون سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔جوہر ٹاؤن کے بلاک ایف ٹو، جی ٹو، جی فور، جی فائیو، اس کے علاوہ بوائز ہوسٹل نمبر 11، سپرنٹنڈنٹ ہاؤس پنجاب یونیورسٹی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے۔اس کے علاہ ڈی ایچ اے فیز فور سیکٹر ایف ایف، سی سی، بی بی، اے اے، ڈی ایچ اے فیز 3 سیکٹر ایکس ایکس، فیز 1 سیکٹر این، بلاک اے اور بی میں سمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ گلبرگ 4 کے علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں