0

مچھلی نہ پکانے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کرکے لاش ایسی جگہ پھینک دی کہ انسانیت بھی شرما جائے افسوس ناک واقعہ کب اور کہاں ………..

پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں بے حس سسرالیوں نے مچھلی پکانے سے انکار پر بہو کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سپول کے ڈھانڈا گاؤں سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ مقتولہ کی شناخت شنیلا دیوی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ اس بدقسمت خاتون کو اس کے شوہر نے ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی نے مچھلی پکانے سے انکار کردیا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے اسے قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ویرانے میں پھینک دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں