0

پی سی بی سوگ میں ڈوب گیا سینئر ترین ہیڈ گراؤنڈ مین انتقال کر گئے شائقین کر کٹ کے لئے افسوس ناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کے سابق سینئر ترین ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق قومی کرکٹرز نے اُن کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔حاجی بشیر 40 سال سے زائد عرصے تک قذافی اسٹیڈیم میں خدمات انجام دیتے رہے اور چند برس قبل ہی پی سی بی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا گراؤنڈ اور پچز تیار کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں