0

کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ حکومت نے رات گئے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا،والدین کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے چوبیس نومبر سے اکتیس جنوری تک بند کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی سیشن مارچ کے بجائے مئی میں ختم، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جون دو ہزار اکیس تک لے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ حتمی فیصلہ 23 نومبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کیلئے یہ تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تین تجاویز سامنے آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر سے پرائمری سکولز، 2 دسمبر سے مڈل سکولز، اور 15 دسمبر سے ہائیر سیکنڈری سکولز بند کر دیئے جائیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021ء میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا۔ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں صوبے اپنی تجاویز لائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں