پ اراچنار(ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق پارا چنار میں سرحدی علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی۔ افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں کے کارکن جائے حادثہ پر پہنچے اور ایمبیولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں
