0

کیا گلگت الیکشن شفاف ہوئے غیر سرکاری تنظیم نے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ پی ڈی ایم والے………

اسلام آباد(ویب ڈیسک)غیر سرکاری تنظیم فافن نے گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن کوپرامن اورشفاف قرار دے دیا ہے۔ سروے کی غیر سرکاری تنظیم فافن نے گلگت بلتستان میں الیکشن کے بارے میں سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کو پرامن اور شفاف قرار دے دیا۔ فافن رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے،نتائج کی تیاری شفاف تھی، چند پولنگ سٹیشنز پر امیدواروں کو نہیں جانے دیاگیا۔ چند پولنگ سٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔الیکشن کمیشن امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کےلیے اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں