0

سکول کب سے بند ہوں گے؛بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ والدین کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت تعلیم نے سکولز بند کرنے کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجواد یں۔تعلیمی سیشن 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تعلیم اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بجھوا دی ہیں۔ تعلیمی سیشن مارچ کےبجائےمئی میں ختم کرنےکی تجویزدی گئی ہے،تعلیمی ادارےبندکرنےکے حوالےسے 3تجاویزپیش کی گئی ہیں۔پہلی تجویز کے مطابق تعلیمی اداروں کو24نومبرسے 31جنوری تک بندکردیاجائے، دوسری تجویز کے مطابق24نومبرسےپرائمری اسکولزبندکردیئےجائیں گے۔ تیسری تجویز میں 2دسمبرسےمڈل سکولزبندکردیئےجائیں۔ 15دسمبرسےہائیرسیکنڈری اسکولزبندکردیئےجائیں۔تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانےکی بھی تجویزدی گئی ہے۔میڑک،انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں