0

چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا اور بعض نیوز چینلز کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم لہرانے والے چاچا کرکٹ انتقال کرگئے ہیں تاہم ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’ چاچا کر کٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر محض افواہ ہے وہ ماشا اللہ حیات ہیں دراصل پی سی بی کے سابق چیف کیوریٹر حاجی بشیر کا انتقال ہوا ہے چونکہ ان کی شکل چاچا کرکٹ سے بہت ملتی ہے اس لئے لوگوں نے خبر پھیلا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں