0

نوازشریف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن دعویٰ نے لیگی کارکنوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے اور انہوں نے اداروں سے ٹکرا کر اپنی سیاست دفن کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ کل کراچی سرکلر ریلوے چلانے جارہے ہیں، سرکلر ریلوے پپری سے سٹی ریلوے سٹیشن تک چلائی جائے گی اس کے ذریعے اورنج لائن سے بہتر سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں43 کلومیٹر کا ٹریک بنایا ہے، جدید اربن ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اداروں سے ٹکرا کر اپنی سیاست دفن کی، ان کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے، یہ لوگ پاکستان کے مخالفین کی مدد کر رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نے فوج کے خلاف بات کر کے عمران خان کی مدد کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں