0

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے ہوش ٹھکانہے لگا دیے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس صورتحال میں احتیاط لازمی ہے ورنہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوستوں نے مدد کی اور پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ، آج ملک میں تمام ٹیکسٹائل ملزاورپاورلومزبحال ہوچکی ہیں ، ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہیں ، جائز طریقے سے نفع کمائیں ، چینی مافیاکی طرح ناجائز منافع نہ کمائیں ، جوجائز منافع کمائے اسے ٹیکس بھی دینا چاہیے ، حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکیلئےکام کررہی ہے، چاہتےہیں زیادہ سے زیادہ روزگارکےمواقع پیداکریں تاکہ غربت کم ہو ، تعمیراتی شعبہ ہویاصنعتی ہر معاملے میں تعاون فراہم کریں گے ، درخواست ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے ساتھ مزدور کا بھی خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں