0

وی آئی پی کلچر اورہر طرف مشین گنیں ‘ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟ سپریم کورٹ نے حکومت پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان، الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور انتباہ دیا کہ آئین پر عمل درآمد نہ ہوا تو صوبائی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گےسپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 39 اور 41 پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت میں صوبائی حکومت کی جانب سے کے پی کے ایکٹ کی شق 39 اور 41 سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا عدالت نے ہدایت کی کہ بلدیاتی حکومت کی منقولہ اور غیر منقولہ املاک کی تفصیل اپ لوڈ کی جائے.

درخواست پر سماعت کرے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ 14ماہ گزر گئے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، تیسری دنیا کے ممالک میں پہلی دنیا کا طرز حکمرانی کیا جا رہا ہے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے پیش نہ ہونے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بہت مصروف آدمی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں