میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکو کی مغربی ریاست نایرٹ میں تیپک گواڈلجارہ شاہراہ پر گیس سے بھرے ٹینکر کے ایک گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست نایرٹ کے پراسکیوٹر دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہم فی الحال مزید ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں جس کے بعد حادثے میں مجموعی طور پر 14 فراد کی موت ہوگئی۔
