0

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان الیکشن میں اپوزیشن کی شکست کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ ………

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں، شبر زیدی پر لگایا گیا الزام انتہائی بھونڈا اور غیرذمے دارانہ تھا، اپوزیشن کا بیانیہ ایک نہیں، انہوں نے اپنے اپنے نشان پر گلگت بلتستان میں الیکشن لڑا، ن لیگ کے رہنما حفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی جی بی میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، جی بی کے لوگ محبت وطن ہیں، پاکستان کو ووٹ ڈالا، اپوزیشن میں اتنی سمجھ بوجھ ہوتی تو اتحاد کرلیتے،،سیاست اپنا راستہ خود بناتی ہے، بند گلی میں داخل ہونا کوئی عقلمندی نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جدید اربن ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو گی، اس میں باڑ لگی ہوئی ہو گی اور 80 کلو میٹر کی رفتار سے چلا کرے گی، ابھی اس کا ٹرائل چل رہا ہے اور ہم صبح سے 42 کلومیٹر چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پپری سے کراچی سٹی تک دو دو پھیرے لگائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں