0

آرمی چیف سے کمانڈرقطرامیری ایئرفورس کی ملاقات،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ائیرفورس نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک وج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل سلیم حماد عقیل النابط نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی اور قطری افواج کی تربیت کیلئے تعاون کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں