0

نواب شاہ ؛ 13 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی لا ش کے معاملہ کا ڈراپ سین ،افسوسناک خبر آ گئی ایسا انکشاف کہ جان کر انسانیت بھی شرما جائے گی

نواب شاہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تیرہ سالہ نمرہ رند کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ قاتل سگا بھائی نکلا۔ملزم نے بہن کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جبکہ بہن کے گھر والوں کو ناجائز تعلقات کا بتانے اور راز افشا ہونے کے خوف سے بہن کو قتل کرکے جلا دیا۔ واقعہ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ جام صاحب کے گاؤں میر حسن رند میں تیرہ سالہ نمرہ کے قتل اور نعش نذر آتش کرنے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔مقتولہ کا اپنا ہی بھائی قاتل نکلا،واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مقتولہ کے قاتل افتخار رند کو گرفتار کر لیا،قاتل مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں