0

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو متحدہ عرب امارات نے بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی (قاسم جانان )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک مو¿خرکردیے گئے ہیں۔ امارات میں غیرقانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوچکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک جاسکتے ہیں۔اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا اور آج 17نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب 31 دسمبر تک بڑھا دیاگیا ہے۔حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاہم انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں