0

حکومت کا اچانک ملک میں ہنگامی نفاذ کا اعلان وجہ کیا بنی بڑی خبر جانئے

استنبول(ویب ڈیسک)ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا، کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے،تمام سکولز سال کے آخر تک بند رہیں گے، سکولوں میں صرف آن لائن تعلیم دی جائیگی۔خبرایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوا کرے گا،کھیلوں کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر منعقد کئے جائیں گے، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں