0

دیارغیرپاکستانیوں کی سن ہی لی گئی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں انتخابی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے لیے ‘شو آف ہینڈز’ کی آئینی ترمیم لانے کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورز سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے نیا انتخابی نظام لانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو عبوری صوبائی درجہ دینا تھا اور وہ اس لیے دینا تھا کہ وہاں احساس محرومی تھی، لوگ سمجھتے تھے کہ وہ پاکستان کے برابر کے شہری نہیں ہیں، میں آپ کو آج یقین دلاتا ہوں کہ ہم وہ وعدہ پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں