0

وزیراعظم عمران خان کی آج اچانک فیصل آباد آمد،وجہ کیا بنی لائل پور کے باسیوں کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز،ایکسپورٹرز کے لئے اہم اعلان متوقع ہیں۔ترجمان کےمطابق وزیر اعظم کا فیصل آباد کا مختصردورہ ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر بارہ بجے کے قریب فیصل آباد پہنچیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے،وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز،ایکسپورٹرز کے لئے اہم اعلان متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں