0

سوشل میڈیا پر پھیلی خبرشبر زیدی نے بھی خوموشی توڑ دی حقیقت کیا ہے خود بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے کسی کیخلاف کاروائی سے نہیں روکا، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جھوٹی ہے،عمران خان جیسا وزیراعظم پاکستان کو آج تک نہیں ملا،مجھ پر کبھی بھی کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں سابق چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد خبر ہے کہ وزیراعظم نے انہیں کسی کیخلاف کاروائی سے روکا، ایسا کبھی نہیں ہوا،عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، ہمیشہ اُن کیساتھ ہوں اور اُن کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں، عمران خان نے ہر لحاظ سے میرا ساتھ دیا۔دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید شبر زیدی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے کبھی کسی کام سے نہیں روکا ،میں عمران خان کا جاننے والا دوست ضرور تھا تاہم اب میں ان کے کردار کو دیکھ کر عمران خان کا سپورٹر بن گیا ہوں ،میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی وزیر اعظم نے ایف بی آر کے چیئرمین کو اتنا سپیس کبھی نہیں دیا ہو گا جتنا وزیر اعظم عمران خان نے مجھے دیا ،عمران خان جیسا وزیراعظم پاکستان کو آج تک نہیں ملا،مجھ پر کبھی بھی کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں