0

ابرارالحق کی پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)ہلال احمر پاکستان کے چیرمین ابرارالحق نے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی ہے ابرارالحق خصوصی وزٹ پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی اس موقعہ پر ابرارالحق کی جانب سے ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کہ رہائی اور فلاح و بہبود کے لئے ایمبیسی احکام سے گفتگو کی جبکہ سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ابرارالحق بطور چیرمین ہلال احمر پاکستان سعودی عرب مین قید پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلی سعودی احکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں