0

حکومت بری طرح فلاپ ہوچکی ؛پیپلز پارٹی سعودی عرب

ریاض (شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے فنانس سیکرٹری چوہدری اختر گجر کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد شریک تھے اس موقعہ پر چوہدری اختر گجر نے مہمان خاص چوہدری نذیر احمد کو خوش آمدید کہا اور سیاسی امور کے علاوہ کیمونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی کیمونٹی مثبت رویوں کے ساتھ محبت اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتی آ رہی ہے ریاض میں پاکستانی کمیونٹی دیار غیر میں مثالی کردار کے طور پر جانی اور پہچانی جاتی ہے یہاں کیمونٹی کے سیاسی اجتماعات میں بھی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جاتا ہے جہاں سیاست سے زیادہ باہمی احترام کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے چوہدری اختر گجر نے ملکی حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوامی حمایت بھی کھو چکی ہے مناسب تو یہی ہے کہ حکومت اپنی کارکردگی دیکھائے اور قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور اگر حکومت ایسا نہیں کرتی کے تو پھر وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کرنے کا جواز کھو دیتے ہیں اس لئے مناسب ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں عشائیے میں شریک خالد اکرم رانا، ناصر آراہیں، سردار شعیب، چوہدری بلال بندیشہ نے بھی اظہار خیال کیا اور چوہدری اختر کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لئے ضروری ہےکہ سیاسی ورکرز متحرک ہوکر فعال کردار نبھاہیں، حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو کامیاب بناہیں، حکومت بری طرح فلاپ ہوچکی ہے اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے در پہ ہے اس لئے اپوزیشن جماعتیں سیاسی میدان میں حکومت کے خلاف صف آرا ہیں اور چاہتی ہیں کہ موجودہ حکومت سے جان چھوڑا لی جائے اور ملک ترقی کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں