0

رضوان انور وڑائچ کی پارٹی سے ہٹ کر کیمونٹی خدمات قابل ستائش ہیں؛مقررین

جدہ (شاہ جہان شیرازی)پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات رضوان انور وڑائچ کے اعزاز میں مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد تھے ۔ جدہ سٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور وڑائچ فورم کے سرکردہ رہنما رضوان انور وڑائچ سعودی عرب سے خروج نہائی لگا کر کاروبار کے سلسلے میں کینیا روانگی سے قبل انکے اعزاز میں منعقدہ الودعی تقریب کی صدارت جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے انکی پارٹی خدمات کو سراہا اور کیمونٹی اراکین سے اپنے خطاب میں کہا کے ہم دیارِ غیر میں دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں ہمیں پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشنے والی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا
اور پاکستانی مصنوعات کو نہ صرف استعمال کرنا بلکہ مارکیٹ میں اسکو فروغ دینا ہمارا اولین فرض ہونا چاہے تقریب سے ،پارٹئ سنئیر رہنما مبشر چیمہ ،رانا طاہر ،رشید قیصر جاوید ،ریاض شاہین آفریدی ،عامر سجادورک ،مہر اعجاز ،چوہدری ظہیر ،یاسمین اعجاز ،شمائلہ شہزاد ،سونیا سلو ،سارہ قمر ،عابدہ جاوید چوہدری اور دیگر نے رضوان وڑائچ کی پارٹئ خدمات کی تعریف کی اور کہا کے ہمیں ایک اعظیم دوست اور پارٹی رہنماُ کی کمی ہمشہ محسوس ہو گی ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمشہ آپکے ساتھ رہیں گیے تقریب سے اپنے خطاب میں رضوان انور وڑائچ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے مجھے پارٹی اور کمیونٹی نے ہمیشہ بہت زیادہ محبت اور اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں اور مشکور ہوں تمام احباب کے خلوص کا میرے دعائیں ہمیشہ آپ سب کے ساتھ رہیں گی تقریب میں نمایاں شخصیات میں ریاض سے سنئیر صحافی امتیاز احمد ،مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور اعوان ،مسلم لیگ ق کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ پی ٹی آئی کے سابقہ عہدے دران ،چوہدری شہباز ،ملک امجد اقبال ،عنصر مغل اور دیگر نے بھی شرکت کی رضوان انور وڑائچ کی پارٹی سے ہٹ کر کیمونٹی خدمات کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں