0

سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بیان سے حکومتی جماعت ہل کر رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قانونی کی بالادستی، تمام اسلامی شقوں کے تحفظ پر اتفاق ہوگیا ہے۔میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتےہیں۔ سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی آڑ میں جلسوں پر پابندی کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے میثاق پاکستان کے 12 نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس سے بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں پارلیمنٹ کی خود مختاری، آزاد عدلیہ کے قیام اور سیاسی حقوق کے تحفظ پر متفق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں