0

’مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے جہاز سے اُتار دیا گیا‘ مسلمان لڑکی کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مسلمانوں سے منافرت کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ ایک لڑکی کو محض اس لیے پرواز سے اتار دیا گیا کہ وہ مسلمان ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام امانی الخطاتبی ہے جو ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک سے نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ جانے کے لیے امریکن ایئرلائنز کی ایک پرواز میں سوار ہوئی تاہم اسے یہ کہہ کر جہاز سے اتار دیا گیا کہ اس کا پرواز میں موجود ہونا دوسرے ایک مسافر کو پسند نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق امانی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس کا قطار توڑ کر آگے آنے پر ایک سفید فام شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ سفید فام شخص امانی سے پیچھے کھڑا تھا مگر قطار توڑ کر اس کے آگے آ گیا۔ امانی نے لکھا کہ بعد ازاں اسی شخص کے کہنے پر عملے نے مجھے جہاز سے اتار دیا۔ امانی نے ایک ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کی جس میں جہاز کے عملے کا ایک رکن اسے پرواز سے اتار رہا ہوتا ہے اور اسے کہہ رہا ہوتا ہے کہ ایک مسافر کو اس کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے چنانچہ اسے نیچے اترنا ہو گا۔امانی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ یہ سلوک صرف اس لیے کیا گیا کہ میں مسلمان ہوں اور جس کے ساتھ میرا جھگڑا ہوا وہ سفید فام امریکی تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں