اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے، جی بی کے الیکشن نے پی ڈی ایم کےبیانیے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اورجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک کے بنیادی اصول اورمقاصدوضع کردیئے ہیں،ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نےگلگت بلتستان کےنتائج کومستردکردیا، گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کااستعمال کیاگیا،گلگت بلتستان الیکشن نےپی ڈی ایم بیانیےکی تصدیق کردی ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کوگھربھجوانےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے، جھوٹےمقدمات قائم کرکےانتقام لیاجارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی آڑمیں جلسوں کی پابندی مستردکرتےہیں، پی ڈی ایم کےجلسےشیڈول کےمطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شبرزیدی کااعتراف حکومت کےخلاف ایف آئی آرہے۔شبرزیدی نےبدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی توعمران خان نےکہا چھوڑدو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں۔