0

حکومت نے نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نےکہاہےکہ متوازن طریقے سے الیکٹرک وہیکل پالیسی پر کام کررہے ہیں، دو ہفتوں تک پالیسی آ جائیگی،چار پہیوں والی گاڑیوں کی پالیسی بھی جلد لیکر آئیں گے، پاکستان میں جو پالیسی لارہے ہیں اس سے بہتری ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ساجد طوری کی زیر صدارت ہوا جس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام کی کمیٹی کو 5 سالہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021-26 پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کو بتایاگیاکہ ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں بنانے کیلئے 6 کمپنیاں کام کررہی ہیں، اس حوالے سے اب تک 47 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، سالانہ 4 لاکھ 18 ہزار یونٹس انسٹال کئے جائیں گے، 1800 سی سی تک کی کاروں پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی،1800سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر 25 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی۔ بتایاگیاکہ الیکٹرک کاروں کے پارٹس پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی، اس میں رجسٹریشن فیس اور سالانہ تجدید کی معافی ہوگی،امپورٹ پر50فیصد کسٹم ڈیوٹی پربھی چھوٹ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں