اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپور کی مہم کی تعریف کی ۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کاذکرہوا،وفاقی کابینہ نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ، کابینہ نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپور کی مہم کی تعریف کی ۔
