0

سندھ کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں والدین کے لئے بڑی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی معمول سے زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں لہذا سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔نومبر کے آخر پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہو گی۔یہاں پر واضح ہو کہ ہیلتھ ایڈوائرزی کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کر چکی ہے۔کورونا وائرس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے اور کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بلوچستان میں تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے تین ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں