0

اس کام کے بعد بلوچستان میں کورونا کیسز میں کتنا اضافہ ہوا؟ صوبائی حکومت نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد بلوچستان میں کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا، سیاست کی بجائے ہمارے لئے عوام کا تحفظ زیادہ اہم ہے۔کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پہلے دو ہفتوں میں 5 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان کی اموات ہوئی، وزیراعظم نے عوامی اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ساتھ میریج ہال میں 300 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی، حکومت بلوچستان ان تمام معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں