0

بس بہت ہو گیا چاہتے ہیں اپویشن اس کام میں ہمارے ساتھ چلے؛وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کر ڈالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک) وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت دے دی، انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، شوہینڈ کی ترمیم لارہے ہیں، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ بھی لا رہے ہیں، چاہتاہوں جو الیکشن ہارے وہ بھی ہار تسلیم کرلے۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں الیکشن کی بات کرنا چاہتا ہوں ، 2013ء کا الیکشن جب ختم ہوا تو سب جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ن لیگ جیتی تھی اس نے بھی کہا کہ سندھ میں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے آراوز کا الیکشن قرار دیا، ہم نے کہا کہ الیکشن میں چار حلقے کھول دو، 2013ء میں 133لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں۔ہم نے چار حلقے کھولنے کا اس لیے کہا تھا کہ اگر چار حلقوں کا آڈٹ ہوجائے گا تو سب کے سامنے آجائے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں، اور آئندہ الیکشن میں ساری خامیاں دور کی جاسکتی ہیں۔ لیکن ہم پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن کے پاس گئے ، ہم سپریم کورٹ بھی گئے، لیکن ایک سال میں جب حکومت نے چار حلقے نہیں کھولے تو ہم 126دن احتجاجی دھرنا دیا، ہمارا دھرنا انتخابی اصلاحات کیلئے تھا، چیف جسٹس ناصرالملک نے پٹیشن سنی، ہم نے ساری دھاندلی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، جوڈیشل کمیشن نے بھی انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں