0

پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےامریکی دباﺅ حقیقت کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے خود ہی حقیقت کھول کر رکھ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےامریکی دباﺅ سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے بیان کاحوالہ دیاگیاہے،وزیراعظم کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کیلئے دباﺅ ہے،ترجمان دفترخارجہ نے ایسی تمام خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح طور پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کیاتھا،وزیراعظم نے کہاتھا پاکستان کسی صورت اسرائیل کوتسلیم نہیں کرےگا،مسئلہ فلسطین کافلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے،مسئلہ فلسطین کے قابل اطمینان حل تک،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں